سانگلہ ہل نہر رکھ برانچ کے قریب پانچ افراد نے پٹھانی بی بی نامی عورت کو بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس کے بال کاٹ دیئے اور کپڑے بھی پھاڑ دیئے۔ عورت نے ملزمان کی منت سماجت کرتی رہی لیکن وہ عورت پر تشدد کرتے رہے یہاں تک کچھ راہگیروں نے مداخلت کرکے عورت جان بچائی۔ ملزمان عورت کو زخمی اور برہنہ حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ ریسکو عملہ نے متاثرہ عورت کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق محمد شبیر نامی شخص نے اپنی پہلی بیوی کو طلاق دے کر متاثرہ عورت سے شادی کی تھی۔ متاثرہ خاتون گھر سے سودا سلف لانے کے لئے نکلی کہ اس کے شوہر کے سابقہ سالے اور چار افراد نے خاتون پر سرعام تشدد کیا اور اس کے بال کاٹ دیئے اور برہنہ حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ تھانہ سٹی سانگلہ ہل کی پولیس نے عورت کے بیان پر ملزمان کی تلاش جاری کردی
