سانگلہ ہل: سابق ایم این اے برجیس طاہر گیس کی تکلیف میں مبتلا, نیب نے نوٹس جاری کردیا.



سانگلہ ہل : این اے 117 سابق ایم این اے چوہدری محمد برجیس طاہر جنہوں نے حلقہ بھر میں سوئی گیس کی پائپ لائن بچھانے میں شاید ہی کوئی شہر یا دیہات چھوڑا ہو تاکہ آئندہ آنے والے الیکشن میں حلقے بھر میں بھرپور کامیابی حاصل کی جاسکے. برجیس طاہر کی گیس کے چرچے تو ایک طرف لیکن گلی گلی کوچے کوچے گیس پائپ لائن بچھانے کے پیچھے برحیس طاہر کا مقصد صرف عوام کا اعتماد یا ان کا ووٹ حاصل کرنا نہیں بلکہ گیس کی آڑ میں کرپشن جیسا مکرو دھندا کرنا ہو اور نیب کا سابق ایم این اے کو گیس پائپ لائن میں کرپشن پر نوٹس جاری کرنا اس کا واضح ثبوت ہے جس کا کوئی انکار نہیں کرسکتا. 13 جولائی کو پاکستان نیب نے سابق ایم این اے برجیس طاہر کو گیس پائپ لائن میں ممکنہ کرپشن پر نوٹس جاری کیا جس کا متن کچھ یوں ہے کہ "  عزت مآب عدالت کے آرڈر بتاریخ 13/07/2018 کے تحت نیب کو ریفرینس فائل کرنے کی ہدایت کی گئی کہ وہ موجودہ مواد کے تحت برجیس طاہر کیخلاف این اے 135 میں گیس لائن کی کرپشن پر ریفر یننس فائل کرے اور اس لئے ہم امید کرتے ہیں کی برجیس طاہر کورٹ کے آرڈر کے مطابق 20/07/2018 کو عدالت میں پیش ہوں"

نیب لاہور کی آرڈر کی کاپی ملاحظہ کریں


ads