این اے 117 کا ایم این اے امیدوار طارق باجوہ کے حق میں دستبردار, مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے منہ کُھلے کے کُھلے رہ گئے


این اے 117 طارق محمود باجوہ کی سانگلہ ہل سے واربٹن تک بڑی کار ریلی اور واربٹن میں ہونے والے بڑے جلسے نے مخالفین پر لرزا طاری کردیا. کار ریلی اور واربٹن میں عظیم الشان جلسے نے سیاسی مخالفین کی شکست کی گویا تصدیق کردی. طارق محمود باجوہ نے اس موقع پر حلقے کی عوام کی بے لوث محبت پر اُن کا شکریہ ادا کیا. اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے طارق محمود باجوہ, مبشر خان سواتی, ہارون خان طاہر, حاجی شاہد اقبال اور میاں ظفر اقبال نے کار ریلی اور واربٹن جلسے کو باجوہ گروپ کی کامیابی میں اہم سنگ میل قرار دیا. 
یہ بھی پڑھیں  این اے 117 کیا تحریک انصاف پر قسمت کی دیوی مہربان ہوگی۔ کیا ہوگا عوام کا فیصلہ؟
یہ بھی پڑھیں
کبھی عرش پر کبھی فرش پر برجیس طاہر سڑک پر آگئے

اس موقع پر ملی مسلم لیگ کے این اے 117  کے ایم این اے کے امیدوار ڈاکٹر ہارون اشفاق اپنے پارٹی قائد حافظ سوید کی ہدایت پر باجوہ گروپ کی حمایت پر دستبردار ہو گئے. ڈاکٹر ہارون اشفاق کا کہنا تھا کہ ان کی پارٹی باجوہ گروپ کی بھر پور حمایت کرے گی اور حلقے میں باجوہ گروپ کی کامیابی یقینی بنائی جائے گی اس موقع پر طارق باجوہ, امتیاز کاہلوں اور ذولفقار باجوہ نے واربٹن اور کار ریلی کو کامیاب بنانے پر حلقے کی عوام کا شکریہ ادا کیا.  یاد رہے کہ ہارون اشفاق سے پہلے مسلم لیگ یوتھ ونگ کے صدر امتیاز کاہلوں بھی باجوہ گروپ کو پیارے ہوچکے ہیں جس سے دن بدن باجوہ گروپ کی حلقے میں پوزیشن بہتر ہو رہی ہے

ads