تحریک انصاف کو انتخابات سے پہلے بڑی مصیبت ٹل گئی اگرچہ ٹکٹوں کی نامنصفانہ تقسیم کی وجہ سے بہت سے پارٹی کے وفادار امیدواروں نے پارٹی سے راہیں الگ کرلیں اور اسی طرح کی صورتحال کا سامنا این اے 117 کی تحریک انصاف کی قیادت کو بھی پیش آیا اس حلقے کے امیدوار چوہدری ارشد ساہی جنہوں نے 2013 میں تقریباً 42,000 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے لیکن جب ان کو تحریک انصاف کا پارٹی ٹکٹ نہیں ملا تو زیادہ تر حلقے کی عوام کا یہی خیال تھا کہ وہ آزاد الیکشن لڑے گے لیکن ان کے حالیہ بیان نے تو جیسے این اے 117 کی تحریک انصاف میں نئی روح پھنک دی پہلے چوہدری محمد ارشد ساہی نائب صدر سنٹرل پنجاب نے پارٹی کے فیصلے کو قبول کرتے ہوئے اللہ کی رضا اور نئے پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لئے این اے 117 سے اپنے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن سے واپس لے لئے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیشہ پارٹی کا ساتھ دیا ہے اور اب بھی پارٹی کے ساتھ کھڑا ہوں پارٹی نے جو بھی فیصلی کیا وہ مجھے منظور ہے میں عمران کے وزیراعظم اور نے پاکستان بنانے کے مشن میں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ کھڑا ہوں لیکن ارشد ساہی نے جو کہا وہ کر کے بھی دیکھائے انہوں نے پارٹی قیادت کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے تحریک انصاف کے امیدواروں کے ساتھ الیکشن کیمپین بھی شروع کردی جس پر تحریک انصاف کے امیدوار بہت ہی خوش ہیں اور عوام نے ساہی صاحب کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا. چوہدری ارشد ساہی کے اس فیصلے سے تحریک انصاف کی طرف سے تحریک انصاف کی جیت تقریباً اٹل ہوچکی ہے
